Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
14 ستمبر ، 2017

⁠آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے دو ٹوک الفاظ میں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ دو سال بھی پاکستان آئے گی۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ 2 سال پاکستان آئے گی۔ 

ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ 2009ء کے مقابلے میں پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان نے ورلڈ الیون کی میزبانی کے ساتھ دنیا کو اپنے تحفظ کے ساتھ میزبانی کا پیغام دے دیا ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ " پی ایس ایل"کے زیادہ میچوں کی میزبانی پاکستان کے اسٹیڈیمز کریں، یہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی درست سمت ہوگی۔

اس سے قبل چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ایک بیان برطانوی اخبار " گارجین " میں شائع ہوا تھا کہ ورلڈ الیون آئندہ دو سال مذید پاکستان آکر کھیلے گی۔

البتہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ ضرور کہا کہ آئی سی سی اگلے دو سال پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے کی نہ صرف پاسداری کرے گا بلکہ اس ضمن میں اخراجات بھی اٹھائے گا۔

ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ سیکیورٹی کے مسائل ہیں تاہم پاکستان میں سیکیورٹی معاملات میں بہتری آئی، اب اچھا ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں۔

Advertisement