کھیل
Time 18 ستمبر ، 2017

کرکٹرشرجیل خان کاپابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے اور اس دوران شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ ان پر پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جو اسی ہفتے دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے اور ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرجیل خان چیرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرکو کیس بھجوانے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے خلاف بھی کیس زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :