’گول مال اگین‘ ریلیز کے روز سب سے زیادہ کمائی والی رواں سال کی پہلی فلم

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’گول مال اگین‘ رواں سال کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ ایک بار پھر مداحوں کو بھا گئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر پہلے روز ہی دھوم مچادی۔

فلم نے نمائش کے پہلے روز ہی بھارت میں 53 کروڑ 71 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کا بزنس کرلیا ہے اور اس طرح یہ فلم رواں سال کی نمائش کے پہلے روز ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم کا باکس آفس پر عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے مقابلہ ہے لیکن ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ پہلے 2 روز میں صرف 23 کروڑ 12 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کی کمائی کرسکی ہے۔

فلم ’گول مال اگین‘ میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، پرکاش راج اور تبو شامل ہیں جب کہ عامر خان کی فلم میں ان کے ساتھ ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کاسٹ میں شامل ہیں۔

بالی وڈ کی کامیڈی ’گول مال ‘ فرنچائز  کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں اور اس سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید خبریں :