30 اپریل ، 2012
نئی دہلی … بھارتی حکومت نے کپاس کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جس سے پاکستان میں کپاس کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی حکومت نے کپاس برآمد کرنے پر پابندی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں وزارت تجارت میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی اور 2 ہفتوں میں بھارتی کپاس مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گی۔ گزشتہ سال کپاس کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت نے مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو تحفظ دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کپاس برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، کپاس کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھارت نے پھر برآمدات کی اجازت دیدی ہے جس سے پاکستان میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔