پاکستان
30 اپریل ، 2012

پشاور سے چند کلو میٹر باہر حکومت کی کوئی رٹ نہیں، جسٹس دوست محمد

پشاور سے چند کلو میٹر باہر حکومت کی کوئی رٹ نہیں، جسٹس دوست محمد

پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ر ٹ 8، 10 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہے، صوبائی دارالحکومت سے چند کلو میٹر باہر حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے ججوں سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ حکومتی عملداری محدود ہوتی جارہی ہے، صوبائی دارالحکومت سے چند کلو میٹر باہر حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں تمام پرانے مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :