30 اپریل ، 2012
کراچی … غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی رپورٹ صحیح صورتحال واضح نہیں کرتی، سال 2011ء میں 84 غیر ملکی کمپنیوں نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یہ بات صدر اوورسیز چیمبر ہمایوں بشیر نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک رپورٹ میں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سے مزید سرمایہ کاری کو شامل نہیں گیا حالانکہ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمائے کی منتقلی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد ملک میں واپسی کو بھی غیر ملکی سرمایہ کاری شمار کیا جانا چاہئے۔ہمایوں بشیر نے بتایا کہ اوورسیز چیمبر اس بارے میں کام کر رہی ہے اور اب تک کی 187 ممبر غیر ملکی کمپنیوں میں سے 84 اوورسیز کمپنیوں کی جانب سے 2011ء میں ایک ارب ڈالرکی بالواسطہ سرمایہ کاری ظاہر کی گئی ہے۔