دلچسپ و عجیب
05 فروری ، 2015

چینی کمپنی نے ڈرون کے ذریعے گھر گھر چائے پہنچانی شروع کر دی

چینی کمپنی نے ڈرون کے ذریعے گھر گھر چائے پہنچانی شروع کر دی

بیجنگ ......ڈرون ٹیکنالوجی کے نت نئے فائدے روز بروز سامنے آرہے ہیں۔ چینی کمپنی نے ڈرون کے ذریعے گھر گھر چائے پہنچانے کاکام شروع کیا ہے۔چین کی ایک آن لائن کمپنی نے ڈرون کی مدد سے چائے ڈیلیوری کی سروس کا اعلان کیا ہے اور اس کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔ فضا میں اڑنے والے چھوٹے ڈرون کے ساتھ ٹوکری نما بکس نصب کیا گیا ہے جو چند ہی منٹوں میں چائے گاہکوں تک پہنچا دے گا۔ابتدائی مراحل میں بیجنگ، شنگھائی اور گونزوائے کے چند علاقوں میں آن لائن ڈیلیوری کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبریں :