کاروبار
30 اپریل ، 2012

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عدم ادائیگی پر پیپکو کو گیس کی فراہمی بند کردی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عدم ادائیگی پر پیپکو کو گیس کی فراہمی بند کردی

لاہور … سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پیپکو کو اربوں روپے کا نادہندہ قرار دیکر گیس کی فراہمی بند کر دی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکومت کی خصوصی ہدایت پر کھاد فیکٹریوں کو گیس بند کر کے پاور ہاوٴسز کو بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس کی فراہمی ممکن بنائی تھی، کئی روز تک نوٹسز دیئے کہ 22 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے وگرنہ گیس بند کردیں گے لیکن کوئی رقم ادا نہ کی۔ گیس کمپنی کو اس عرصے میں کھاد فیکٹر یوں کو گیس بند کر کے دوہرا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجبوراً 260 ملین کیوبک فٹ گیس کی فراہمی پاور ہاوٴسز کو بند کر دی گئی ہے اب یہ گیس کھاد سیکٹر کو فراہم کی جائے گی ۔

مزید خبریں :