30 اپریل ، 2012
اسلام آباد … اوگرا کی جانب سے پیش کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی گئی ، وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل میں کمی کے سوا پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 31پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی، اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 13پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ وزارت خزانہ نے صرف لائٹ ڈیزل میں ایک روپے 31پیسے فی لیٹر کمی کے سوا صارفین کو ریلیف دینے کی دیگر تمام سفارشار ت مسترد کرتے ہوئے بقیہ مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔