دنیا
07 فروری ، 2015

مسئلہ کشمیر دن بدن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، غالب اقبال

مسئلہ کشمیر دن بدن حل کی طرف بڑھ رہا ہے، غالب اقبال

پیرس..... رضا چوہدری...... سفیر پاکستان غالب اقبال نے کہا ہے مسلہ کشمیر دن بدن حل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ مغربی مورخ لکھ رہے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر ایسے مسئلے ہیں جن کا حل نہ نکلا کیا تو دنیا کو ہمہ وقت عالمی جنگ کے خطرےسے محفوظ نہیں رکھا جاسکتا۔ آپ یہاں رہتے ہیں آپ لوگوں چاہئے کہ پاکستانی کشمیر کمیونٹی سےہٹ کر مقامی رہنمائوں فرانسیسی عوام کے ساتھ بھیمسئلہ کشمیر پر بات کریں ۔اس سلسلےمیں یہ پمفلٹ جو سفارت خانہ نے آپ میں تقسیم کیئے ہیں زیادہ سے زیادہعوام تک پہچائیں ۔اس موقع سیاسی سماجی شخصیت زاہد ہاشمی نے خطاب کرتے کہا کہ آزادکشمیر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا بیس کیمپ ہے یہاں دیانتدار مخلص لیڈر وں کی ضرورت ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما آصفہ ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کی نشان دہی کررہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ان خوش آمدید کہتے ہیں۔کیونکہ بیرسٹر سلطان محمود بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان وہ رہنما ہیں جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں اس موقع پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی قدر کرتے ہیں اور مکمل طور ان کے ساتھ ہیں اور قدم سے قدم ملاکر چلیں گے دیگر مقررین میں پی ٹی آئی کے عمررحمان راجہ محمد عجیب خان پاکستان مسلم لیگ (ن) خان محمد یوسف خان ، صحافی میاں امجد اور صاحبزادہ عتیق الرحمن ، کے علاوہ شیلا رضوی ، نینا خان ، طاہرہ سائر اور دیگر شامل تھے

مزید خبریں :