کاروبار
30 اپریل ، 2012

اوگرا کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد … یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت1 روپے 31 پیسے فی لیٹر کم کردی ۔ اوگرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، صرف لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پیٹرول کی قیمت 103 روپے 36 پیسے، ڈیزل کی قیمت 107 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ بھی ہائی اوکٹین بدستور 135 روپے 81 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 95 پیسے فی لیٹر ملے گا۔اوگرا کے مطابق ایک روپے 31 پیسے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 97 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید خبریں :