کھیل
09 فروری ، 2015

وارم اپ میچ:بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

وارم اپ میچ:بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

سڈنی .......ورلڈ کپ کرکٹ میں وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیم پاکستان پہلا وارم اپ میچ سڈنی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیل رہی ہے۔سڈنی میں جاری میچ میں بنگلا دیشی قائد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی بولرز نے اچھا آغاز فراہم کیا ہے اوربنگلا دیش کے دو کھلاڑیوں کو صرف 16رنز پر پویلین چلتا کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور سہیل خان نے بولنگ کی شروعات کی۔دوسرے ہی اوور میں سہیل خان نےانعام الحق کو آئوٹ کر دیا ،وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔دوسری وکٹ 16رنز پر گری ،جب محمد عرفان نے مومن الحق کو اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ٹیم پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ بدھ کوانگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ میں اس کا پہلا ٹکرائو بھارت سے 15فروری کو ہو گا ۔

مزید خبریں :