کھیل
09 فروری ، 2015

آج سہیل خان بھی انجرڈ ہوگئے2 دن آرام کا مشورہ

 آج سہیل خان بھی انجرڈ ہوگئے2 دن آرام کا مشورہ

سڈنی.......پاکستان کرکٹ ٹیم جب سے ورلڈ کپ کرکٹ کھیلنے براعظم آسٹریلیا پہنچی ہے جنوں اور بھوتوں نے اُن کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، ان دنوں انجریز کا بھوت گرین شرٹس پر سوار ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کے سفر پر روانہ بھی نہیں ہوئی تھی کہ انجریز کے بھوت نے کھلاڑیوں کو گھیرنا شروع کردیا۔فاسٹ بولر جنید خان پریکٹس کیمپ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ٹیم کے ساتھ روانہ ہونے سے رہ گئے پھر خبر آگئی کہ وہ اب مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے اس لیے میگا ایونٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ابھی یہ دھچکا سہا بھی نہیں تھا کہ اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے اور اب بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچ میں فاسٹ بولر سہیل خان کی انجری کی خبر آگئی ہے.وہ بھی پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، اُن کی انجری کتنی سنجیدہ نوعیت کی ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگئی۔

مزید خبریں :