09 فروری ، 2015
اسلام آباد..........اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں حکومت گندم کی ایکسپورٹ کے لائحہ عمل کی منظوری دے سکتی ہے ۔اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں ۔اجلاس میں کمیٹی اسٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے ایکسپورٹ کے لیے منظور شدہ 12 لاکھ ٹن گندم کی برآمدات کے طریقہ کار کی منظوری دے سکتی ہے ۔مقامی مہنگی گندم عالمی مارکیٹ میں سستی دام پر بیچنے کے لیے سرکار ایکسپورٹرز کو اپنی جیب سے 6 ارب روپے سے زائد ادا کرے گی ۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے خوردنی تیل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کپاس کے بیج پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا جس سے جنرز اور کاشت کار کو ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔