کھیل
10 فروری ، 2015

فاسٹ بولر محمد عامر کی کلب کرکٹ میں واپسی

 فاسٹ بولر محمد عامر کی کلب کرکٹ میں واپسی

لاہور .......اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر لاہور کی ویسٹ زون کلب کرکٹ لیگ میں ایکشن میں آ گئے ۔انہوں نے شاہ فیصل کلب کی نمائندگی کی اپنے پہلے میچ میں محمد عامر نےون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر دس رنز بنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں عامر نے کہا کہ وہ لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دباؤ والا ہوتا ہے،لیکن اس بار میگا ایونٹ میں پاک بھارت مقابلوں کی روایت ٹوٹنی چاہیے۔

مزید خبریں :