کھیل
11 فروری ، 2015

سڈنی: پاکستان اور انگلینڈ کا ورلڈ کپ وارم اپ میچ جاری

سڈنی: پاکستان اور انگلینڈ کا ورلڈ کپ وارم اپ میچ جاری

سڈنی .....سڈنی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ جاری ہے،انگلش ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 91رنز بنالئے ہیں۔انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں 5رنز پر گر گئی۔معین علی کو 4رنز پر احسان عادل نے شکار کیا۔اس کے بعد انگلینڈ کے دوسری وکٹ 69کے اسکور پر گری، 31رنز بنانےوالے ایلکس ہیلز کو شاہد آفریدی نے صہیب مقصود کی مدد سے پولین کی راہ دکھائی۔میچ میں پاسکتان کی جب سے عمر اکمل وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔قبل ازیں کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سےمطمئن ہوں،آج کی کامیابی سےبھارت کےخلاف میچ میں اعتمادحاصل ہوگا ، بھارت کیخلاف میچ میں پورےاعتمادسےمیدان میں اُ تریں گے۔

مزید خبریں :