کھیل
11 فروری ، 2015

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی کے 5 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی کے 5 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے

کرائسٹ چرچ......نیوزی لینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے چند روز پہلے آئی سی سی کے 5 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے ہیں، جن میں اِس میگا ایونٹ سے متعلق معلومات ہیں ۔ کیوی حکام کے مطابق لیپ ٹاپ کرائسٹ چرچ میں ہیگلے نیٹ بال سینٹر کے ایکریڈیشن سے سینٹر سے چوری ہوئے ہیں ۔ کینٹر بَری کے ڈسٹرکٹ کمانڈر سپرنٹنڈنٹ گیری نولز نے لیپ ٹاپ چوری ہونے کی تصدیق کی ۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی تفصیل نہیں تھی ۔ اس واقعے سے نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کرائسٹ چرچ کے نارتھ ہیگلے پارک میں کل ہوگی ۔ کیوی میڈیا کے مطابق لیپ ٹاپ ہفتے کی شب چوری ہوئے، لیکن میڈیا کو اس بارے میں افتتاحی تقریب سے ایک روز پہلے آگاہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :