پاکستان
11 فروری ، 2015

ائیر انڈیا کی پاکستان میں بندش کی وجہ سے پی آئی اے نشانے پر

ائیر انڈیا کی پاکستان میں بندش کی وجہ سے پی آئی اے نشانے پر

کراچی.... رفیق مانگٹ....... بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان کی قومی ائیر لائن کی طرف سے بھارت میں جائداد خریدنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔پی آئی اے کے خلاف جائداد خریدنے کی مخالفت اور مقدمات کی وجہ پاکستان میں ائیر انڈیا کے آپریشن کی بندش ہے۔بھارت نے شرط عائد کی ہے کہ جب تک پاکستان میں ائیر انڈیا کے آپریشن کی بحالی اور اسے جائداد خریدنے کی اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک پی آئی اے کو دہلی میں جائداد کی خریداری کی اجازت نہ دی جائے۔پی آئی اے نے دہلی میں پراپرٹی کی خریداری میں بھارت کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔بھارتی جریدہ ”آو¿ٹ لک “ نے پی آئی اے کی طرف سے پراپرٹی خریدنے کی مخالفت کی وجہ پاکستان میں ائیر انڈیا کے آپریشن کی بندش قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے کہا کہ ہمسائے ممالک نے بھارتی ائیر لائن کے آپریشن کو روک دیا تھا اور ایسی سہولت صرف باہمی بنیاد پر ہی دی جانی چاہئے۔ایک رپورٹ میں انٹیلی جنس بیورو نے وزارت خزانہ کو بتایا کہ پاکستان نے لاہور اور کراچی سے بھارت کو ائیر انڈیا کی خدمات کو ختم کرنے پرمجبور کر دیا تھا۔ لہذا بھارت کی قومی ایئر لائن ائیر انڈیا کی پاکستان میں بحالی اور جائداد کی خریداری تک پی آئی اے کو بھارت میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔یہ رپورٹ پاکستان کی قومی ائر لائن کی طرف سے جائداد کی خریداری کے مقدمے میں پاکستان کے خلاف جواب میں پیش کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے ۔بھارتی اخبار”فنانشل ایکسپریس“ نے پاکستانی قومی ائیر لائن کی دہلی میں پراپرٹی خریدنے کے معاملے کو قانونی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے بھارت کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ۔پی آئی پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ پراپرٹی کی خریداری میں اس نے بھارت کے فوریکس قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔کسی دوسرے ملک کے شہری کی بھارت میں جائداد خریدنے پر پابندی ہے پی ائی اے ایک کمپنی ہے جس پر بھارت کا یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔بھارتی وزارت خزانہ کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ پی آئی اے کی طرف سے جواب داخل کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ شہری نہیں بلکہ ایک کمپنی ہیں جسے جائداد کی خریداری سے نہیں روکا جاسکتا ہے اس نے فیما کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔


مزید خبریں :