12 فروری ، 2015
نئی دہلی ......نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کےسربراہ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے پر وزیراعظم سے بات کی۔دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی میں موجود غیر قانونی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نریندرمودی نےاروندکیجریوال کوان دونوں معاملات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔