پاکستان
12 فروری ، 2015

کورنگی :پولیس کارروائی میں 2ٹارگٹ کلر اسلحہ سمیت گرفتار

کورنگی :پولیس کارروائی میں 2ٹارگٹ کلر اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی ....کراچی کورنگی پولیس نے 15 افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلر گو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کے مطابق کورنگی میں ایک کاروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلر اقبال عرف شہزاد اور ایاز کو گرفتار کرلیاہے ۔ٹارگٹ کلر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت ڈاکٹرز کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی مطابق ملزمان نے 15 افراد کو لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں میں نشانہ بنایا جبکہ بھتہ خوری کی بھی متعددوارداتوں میں بھی ملوث ہیں ،کورنگی میں مختلف علاقوں میں چلنے والے جوئے اڈے پر چھاپہ مار کر 20 جواریوں کو گرفتار کر کے قبضے سےآلات قمار بازی اور داوء پر لگی رقم بھی برآمد کر لی ۔

مزید خبریں :