کھیل
12 فروری ، 2015

اسپین: شہنشاہ کپ کا سیمی فائنل بارسلونا فٹ بال کلب نے جیت لیا

اسپین: شہنشاہ کپ کا سیمی فائنل بارسلونا فٹ بال کلب نے جیت لیا

بارسلونا.........شفقت علی رضا .........ا سپین میں جاری شہنشاہ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں بارسلونا فٹ بال کلب نے بی آرویال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ بارسلونا کلب کی جانب سے لیون میسی، انیستا اور ’’پی کے‘‘ نے گول کئے جب کہ بی آ رویال کی کی جانب سے واحد گول ان کے سینٹر فارورڈ نے کیا۔ دوسرا سیمی فائنل بھی ان ہی دو ٹیموں کے مابین ہوگا جو قانون کے مطابق بی آ رویال کے ہوم گراؤنڈ میں 3مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بارسلونا فٹ بال کلب کو سپورٹ کرنے کے لئے اسپینش کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم ’’کانپ نووو‘‘ میں موجود تھی۔ سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ کے قریب شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

مزید خبریں :