پاکستان
12 فروری ، 2015

دورہ شکارپور میں بدنظمی، کچھ دھکے عمران خان کو بھی لگے

دورہ شکارپور میں بدنظمی، کچھ دھکے عمران خان کو بھی لگے

شکارپور........تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے شکارپور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی کا دورہ کیا اور شہید ہونے والے نمازیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی کا دورہ کیا اور شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔عمران خان نے شہداء کے کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ان کی آمد کے موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے اور شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ لوگوں کے دھکم پیل میں کچھ دھکے عمران خان کو بھی لگے۔اس دوران امام بارگاہ کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔پولیس کو رش کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امام بارگاہ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں میں لوگ مارے جاتے ہیں، اپاہج ہوجاتے ہیں اور حکومت لوگوں کو صرف معاوضہ ادا کردیتی ہے۔

مزید خبریں :