پاکستان
12 فروری ، 2015

جیکب آباد میں دل مراد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

جیکب آباد میں دل مراد اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

جیکب آباد ..........جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان ایکسپریس کی چاربوگیاں الٹ گئیں اور 15مسافر زخمی ہوگئے۔ریلوے پولیس کے مطابق صبح 11 بجے کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس جب دل مراد ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹریک پرزوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے چاربوگیاں پٹری سے اترگئیں اور 15مسافرزخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال جیکب آبادمنتقل کردیا گیا۔دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکےکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :