12 فروری ، 2015
لاہور.........لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں معمولی بات پر جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا 16سالہ نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جیونیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ یہ لاہور کینٹ کے علاقے عسکری ٹین کی مارکیٹ ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکوں کے ایک گروپ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر پہنچتا ہے اور دوسرے گروپ پر حملہ کر دیتا ہےکچھ حملہ آور ایک 16سالہ لڑکے مرتضی ٰکو ڈنڈوں اورلوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ 16سالہ لڑکا تشدد سے بے ہوش ہو جاتا ہے، مقامی افراد نے زخمی مرتضی ٰ کو سی ایم ایچ پہنچاتے ہیں جہاں24 گھنٹے بعد وہ دم توڑ جاتا ہے۔پولیس نے حملہ آورگروپ کے خلاف مقدمہ کر لیا ہے۔