12 فروری ، 2015
لاہور.......مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات مشاہداللہ خان کاکہناہےکہ امریکا اور برطانیہ کےسفیروں کو خط لکھنے والے رات کے وقت نشیئوں کی طرح لڑتےہیں،دن ہوتےہی صلح کر لیتےہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے مفاہمت کرتی ہے،بھتوں کیلئے نہیں۔مشاہداللہ خان سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرانےکےبعد الیکشن کمیشن آفس پنجاب کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہےتھے،انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال کےدوران کراچی اور بلوچستان کے حالات بہتر کئے،ایک سوال کےجواب میں ان کاکہناتھا،یہ تاثر درست نہیں کہ آرمی چیف وزیرِ خارجہ کےفرائض انجام دے رہے ہیں،سرتاج عزیز بطورمشیرِ خارجہ فرائض انجام دےرہےہیں،مشیر اوروزیرمیں کوئی فرق نہیں ہوتا،سرتاج عزیز منتخب ہوتے تو وزیرِ خارجہ ہوتے۔