12 فروری ، 2015
پشاور .........پشاور میں مساجداورمدارس سے ساڑھے چارسو سےزیادہ افغان پیش اماموں کو ہٹا کر ان کی جگہ مقامی پیش امام مقرر کر دیئے گئے ہیں جن کا تقرر مقامی افراد نے کیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نومبر 2014ء سے جنوری 2015ء کے دوران پشاور میں قائم 501مدارس اور مساجد کے کوائف معلوم کئے گئے۔ جہاں افغان باشندے پیش امام کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ ان کا تقرر مقامی افراد نے کیا تھا۔ پولیس نے 459 پیش اماموں ہٹا کر ان کی جگہ مقامی پیش امام مقرر کردیئے۔ اس عمل میں پولیس کو مقامی عمائدین کا تعاون حاصل رہا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس وقت 42 افغان پیش امام مختلف مدارس اور مساجد میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جنہیں جلد ہٹا دیا جائے گا۔