پاکستان
12 فروری ، 2015

حراستی مراکز سے متعلق رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع

حراستی مراکز سے متعلق رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع

پشاور........ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواقیصر خان نے کوہاٹ، ملاکنڈ، لکی مروت اور پیتام حراستی مراکز سے متعلق رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ لاپتا افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس لعل جان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے حکم دیا کہ لاپتا شخص نیاز محمد کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصر خان نے عدالت کو بتایا کہ نیاز محمد بٹ گرام حراستی مرکز میں ہے۔ رپورٹ جلد جمع کرادیں گے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کوہاٹ، ملاکنڈ، لکی مروت اور پیتام حراستی مراکز سے متعلق چار صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے تاخیر سے رپورٹ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے فاٹا میں حراستی مراکز کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :