01 مئی ، 2012
گلگت…گلگت بلتستان کے بیشتر نشیبی علاقو ں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کے بعد آج موسم صاف ہوگیا ہے۔،دوسری طرف غذرکے پہاڑوں پرتیسرے روز بھی برف باری جاری ہے جس سے موسم سرد ہے۔غذرکے پہاڑوں پرتیسرے روز بھی برفباری جاری ہے،نشیبی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں سردی کی شدت بھی برقرار ہے۔ مالاکنڈمیں تین روزبعدموسم صاف ہوگیاہے۔ہزارہ میں موسم صاف ہے۔آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔