پاکستان
13 فروری ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

راولپنڈی.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابی کوسراہا، اس موقع پر پاکستان اور چین کے اعلی ٰسطح کے دفاعی وفودکے مذاکرات بھی ہوئے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

مزید خبریں :