پاکستان
01 مئی ، 2012

گیاری میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

گیاری میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

اسکردو…گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے 6 این ایل آئی کے جوانوں اور آفیسروں کو نکالنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج پچیسویں روز بھی جاری ہے، گراونڈ پینٹریٹنگ ریڈار ٹیم نے کھدائی کیلئے 44 نئے ترجیحی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔گیاری سیکٹر میں آج پچیس ویں روز بھی برفانی گلیشئر تلے دبے جوانوں اور آفیسروں کی تلاش میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔گراوٴنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار ٹیم نے 176سے زائد مقامات کی اسکیننگ کے بعد کھدائی کیلئے 44نئے مقامات کی نشاندہی کی ہے جبکہ گزرتے وقت کے ساتھ گلیشئر کا ملبہ بھی سردی کے باعث سخت ہوتا جارہا ہے اور امدادی کارکنوں اور مشینوں کو گلیشئر کی کھدائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ گیاری نالے میں برفانی ملبے کی رکاوٹ سے بننے والی جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور ریسکیو ٹیم بھاری مشینری کے ساتھ اسپل وے پر کام کر رہی ہے، ریسکیو ٹیم کے مطابق مصنوعی جھیل سے ریسکیو آپریشن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :