14 فروری ، 2015
کرائسٹ چرچ.......کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 331 رنز بناڈالے۔ اس طرح سری لنکا کو ورلڈ کپ کا یہ میچ جیتنے کے لیے 332 رنز بنانا ہوں گے۔ نیوزی لینڈٹیم کے 331 رنزمیں کورےاینڈرسن کے75،برینڈن میک کلم کے65اورکین ولیم سن کے57رنزشامل ہیں جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں میں جیون مینڈس اورسورانگالکمل نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔