کھیل
14 فروری ، 2015

میلبرن:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو111رنزسے ہرادیا

میلبرن:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو111رنزسے ہرادیا

میلبرن.....کرکٹ ورلڈ کپ 2015میزبا ن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو111رنز سے شکست دے دی، جیمز ٹیلر کےنا قابل شکست 98رنزبھی انگلش ٹیم کے کام نہ آسکے اور343رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 231رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،آسٹریلیا کی جانب سے مارش نے5، مچل جانسن اور اسٹارک نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ کے افتتاحی روز روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 343رنز کا ہدف دیا ،جس میں ارون فنچ135،میکس ویل 66 اور بیلی کے 55رنز شامل تھے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹیون فن نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،انہوں نے ہیڈن، میکس ویل اور جانسن کو آؤٹ کرکے اس ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔آسٹریلیا کے ارون فنچ کو135رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :