کھیل
15 فروری ، 2015

ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کا زمبابوے کو جیت کیلئے340رنز کا ہدف

ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کا زمبابوے کو جیت کیلئے340رنز کا ہدف

ہملٹن........ ورلڈ کپ 2015 کی فیورٹ ٹیم جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیدیا ہے۔میگا ایونٹ کے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومینی نے شاندار سنچریاںاسکور کیں اور بالترتیب 138اور 115رنز بناکرناٹ آوٹ رہے۔زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جوابتدامیں درست ثابت ہوا جب افریقی ٹیم کے شروع کے 4بلے باز 83رنز پر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب ڈی کوک7رنز بناکر آوٹ ہوگئے،21پر ہاشم آملہ بھی داغ مفارقت دے گئے جب ان کا اسکور 11رنز تھاجبکہ ڈیوپلس67اور ڈی ویلیرز83کے اسکور پر آوٹ ہوگئے،انہوں نے بالترتیب 24اور 25رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوڈ ملر اور ڈومینی نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئےمجموعی اسکور میں256رنز کا اضافہ کیا جو ایک روزہ مقابلوں میںپانچویں وکٹ کی شراکت کاریکارڈ ہے ۔زمبابوے کی طرف سے پانینگارا،چتارا،کم آن گوزی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید خبریں :