15 فروری ، 2015
ایڈیلیڈ.......ورلڈکپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایڈیلیڈ میں جاری ہے، ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے کوہلی اور دھون نے نصف سنچریاں بناڈالیں ۔اب سے کچھ دیر قبل بھارت نے 30اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر165نزبنا لیے ہیں۔ شیکھر دھون 73رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس وقت ویرات کوہلی 73رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ان کا ساتھ دینے کےلئے شریش رائناکریز پر موجود ہیں ۔رپورٹ کے مطابق 11ویں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنے سفر کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے سے کر دیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔11ویں اوور میں پاکستان نے کوہلی کو آؤٹ کرنے کا موقع ضائع کیا جب یاسر شاہ شاہد آفریدی کی گیند پر ایک مشکل کیچ نہ پکڑ سکے۔اس سے قبل بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز شروع کی اور محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے سکور 34 تک پہنچا دیا۔سہیل خان نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔اس موقع پر سہیل خان نے روہت شرما کو مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کروا کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔اس میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا ہے اور سٹیڈیم میں موجود 47 ہزار افراد کے علاوہ اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد یہ مقابلہ دیکھیں گے۔ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل دونوں ہی ٹیموں کے اہم کھلاڑی زخمی ہو کر مقابلے سے باہر ہوئے ہیں۔جہاں بھارتی ٹیم فاسٹ بولر ایشانت شرما کی خدمات سے محروم ہے وہیں پاکستان کو آل راؤنڈر محمد حفیظ اور فاسٹ بولر جنید خان کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں۔