15 فروری ، 2015
کراچی ......ورلڈ کپ ٹیم سے انجرڈ ہوکر وطن واپس آنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کےخلاف اچھانہیں کھیلی،یونس خان کواوپننگ کراکرٹیم انتظامیہ نےغلطی کی۔محمدحفیظنے ان خیالات کا اظہار جیونیوزکےپروگرام"خبرناک"میں اتوار کی رات میزبان آفتاب اقبال سے گفت گو کے دوران کیا،محمد حفیظ نے مزید کہا کہ میرےمطابق عمراکمل کوصحیح آؤٹ دیاگیا،ورلڈکپ نہ کھیلنےپراتنادکھ ہےکہ میں زندگی میں کبھی اتنانہیں رویا۔میں میگا ایونٹ کی پوری تیاری کی تھی تاہم قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔