پاکستان
16 فروری ، 2015

لاہور،جذبہ خیرسگالی، 172بھارتی ماہی گیروں کی رہائی!!

لاہور،جذبہ خیرسگالی، 172بھارتی ماہی گیروں کی رہائی!!

لاہور.........پاکستان کی سمندری حددو کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے 172بھارتی ماہی گیروں کو کراچی جیل سے رہائی کے بعد ٹرین کے ذریعے لاہور لایا گیا اور واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔رہائی پانے والے ماہی گیروں کی خوشی دیدنی تھی۔کراچی سے 172 بھارتی ماہی گیروں کو لیکر علامہ اقبال ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی تو قیدیوں کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے، خیالوں میں چند میل کے فاصلے پر اپنی سرزمین کا سوچ کر جلد پہنچنے کی خواہش مچلنے لگی۔ ریلوے اسٹیشن سے واہگہ بارڈر جانے کیلئے بھارتی قیدی اپناسامان اٹھائے قطاروں میں لگ کر بسوں میں سوار ہوئے،بعض کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت جیسے پاکستانی حکومت نےانہیں رہائی دی ہے، مودی سرکار کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے۔زمینی اور سمندری حددو کی خلاف ورزیوں پر گرفتار دونوں ملکوں کی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں قیدی رہائی کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں :