16 فروری ، 2015
کراچی......شیعہ تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ شکارپور شہدا کمیٹی کا لانگ مارچ 17فروری کو کراچی پہنچے گا جس کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہ نما علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ احسان دانش نے شیعہ تنظیموں کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے، شیعہ جماعتوں نے لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبے کی حمایت کردی۔ علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ شکار پورکے ورثا کوانصاف ملتا تو لانگ مارچ نہیں ہوتا۔