پاکستان
16 فروری ، 2015

دہشتگردوں کے حمایتیوں کو پکڑنے تک صورتحال ایسی ہی رہے گی:قادر مگسی

دہشتگردوں کے حمایتیوں کو پکڑنے تک صورتحال ایسی ہی رہے گی:قادر مگسی

حیدرآباد.........سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کاکہناہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف جب تک دہشت گردوں کے حمایتیوں کو ہتھکڑی نہیں پہنائیں گے صورت حال ایسی ہی رہے گی۔حیدرآباد میں میڈیاسے گفتگو میں قادرمگسی کاکہناتھاکہ آصف علی زرداری نے پانچ سالہ دور حکومت میں جمہوریت کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنی قائم کی اورعوام کا خون نچوڑا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ پرجے ٹی آئی رپورٹ پرایکشن کیوں نہیں لیاجارہا؟ جب بھی ایم کیوایم مشکل میں ہوتی ہے آصف زرداری ریسکیو کا کام کرتے ہیں،ریاستی اداروں سےجو بھی چیز آتی ہے پارلیمنٹرین محض دستخط کرتے ہیں۔

مزید خبریں :