16 فروری ، 2015
کراچی........پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ملک بھر میں کرکٹ شائقین کے لیے بلااشتہار کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتا آیا ہے اور اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے اب پی ٹی سی ایل صارفین کہیں بھی کوئی بھی ایکشن مس کیے بغیرکرکٹ ورلڈکپ سے محظوظ ہو سکیں گے۔پاکستان کا سب سے بڑا آئی سی ٹی اور انٹرٹینمنٹ سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہونے کے ناطے، پی ٹی سی ایل لاکھوں افراد کو براڈ بینڈ اور ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروسزفراہم کر رہا ہے۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر کمال احمد کا کہنا ہے کہ ایک ڈیجیٹل لیڈر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل عوام کی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ میں ترجیہات سمجھتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کی اس سروس کے ذریعے ہمارے صارفین اشتہارات کے بغیر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کر سکیں گے۔ اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کے ٹائم شفٹ ٹی وی، پاز اور ریوائنڈ فیچرز اہم لمحوں کو دوبارہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس خصوصیت کے علاوہ پی ٹی سی ایل صارفین150 دیگر ڈیجیٹل ٹی وی چینلز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ویڈیو آن ڈیمانڈ کے ذریعے فلمیں اور ٹی وی آن ڈیمانڈ کے ذریعے ٹی وی پروگرامز بھی دیکھے جا سکیں گے۔اور یہ کہ صارف اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن میں مہیا کردہ پرسنل وڈیو ریکارڈر کےذریعے اپنے پسندیدہ لمحات پر مبنی اپنی ایک ذاتی وڈیو لایٔبریری بھی بنا سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ویڈیو سروسز کے جنرل منیجر یاسر منظور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ نیوز اور انٹرٹینمنٹ مواد کا مستقبل اوور دی ٹاپ ایپلیکیشن سے وابستہ ہے۔ ہم اپنے صارفین کو متعدد الاقسام اسکرینوں پر معیاری مواد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ہیںاور ہم اپنے صارفین کو ہر جگہ ہر وقت محظوظ کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل صارفین اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن گو گل پلے سٹور اور آئی ٹیونز سے باآسانی اپنے اینڈرائڈ فون ( اینڈرائڈ ٹیبز جلد آ رہی ہیں)یا ایپل ڈیوائسزکے لیے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں اور بلا تعطل پورا کرکٹ ورلڈ کپ 2015 دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس پورے ورلڈ کپ کے لیے محض 499 روپے میں دستیاب ہے۔ پی ٹی سی ایل ا سمارٹ ٹی وی پاکستانی ناظرین تک معیاری انٹرٹینمنٹ اور معلوماتی مواد کی فراہمی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے۔