16 فروری ، 2015
اسلام آباد.........تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کراچی کی فیکٹری میں آگ بھتے کے لیے لگائی گئی، اس کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے جواب میں کہا کہ سانحے کے مجرموں کو سزا ہونی چاہیے، چاہے جس بھی عدالت سے ہو، یہ تو ایسا مسئلہ ہے کہ جس پر حکومت بھی چلی جائے تو پروا نہیں کرنی چاہیے۔