پاکستان
16 فروری ، 2015

کراچی آپریشن کے 529 دن، کرائم ریٹ میں واضح کمی

کراچی آپریشن کے 529 دن، کرائم ریٹ میں واضح کمی

کراچی ......دہشت گردی سے لے کر معمولی جرائم تک سب میں ہی کمی آگئی۔ ہزاروں افراد جیل بھیج دیے گئے۔ سینکڑوں کرمنل مارے گئے۔اغوا برائے تاوان، بنک ڈکیتیاں اور گاڑیوں کے چھینے جانے کا گراف زیرو پر آگیا۔ کراچی پولیس نے رپورٹ وزیراعظم سے بھی شیئر کرلی۔کراچی پولیس نے کیا ہے کراچی آپریشن کے 529 دنوں کا موازنہ۔ آپریشن سے پہلے کے 529 دنوں سے۔ اور۔ اعداد و شمار بتارہے ہیں کہ۔ کراچی آپریشن میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملی ہیں۔ 5ستمبر 2013 سے 15 فروری 2015 تک۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے 529 دنوں میں مجموعی طور پر 2556 مارے گئے جبکہ آپریشن سے پہلے اتنے ہی دنوں میں 4080 افراد قتل ہوئے۔ فرق آیا۔ 1524 کا۔ یعنی کراچی آپریشن کے بعد کے 529 دنوں میں پہلے کے مقابلے میں ایک ہزار 524افراد کم قتل ہوئے۔کراچی آپریشن سے پہلے 529 دنوں میں اغوا برائے تاوان کی 152 وارداتیں ہوئیں اور آپریشن کے دوران 137 فرق آیا 15 وارداتوں کا۔آپریشن سے پہلے 5120 ڈکیتیاں ہوئیں جبکہ بعد میں 3820 فرق 1300۔کراچی آپریشن سے پہلے کے 529 دنوں میں 235 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران 212 فرق آیا 23کا کراچی پولیس نے اس دوران 2528 پویس مقابلے میں کیے جبکہ آپریشن سے پہلے اتنے ہی دنوں میں صرف 1685 پولیس مقابلے ہوئے۔ فرق رہا 842 کا کراچی پولیس کا دعوی ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران اس نے ایک ہزار 367 گینگز کا خاتمہ کردیا۔جبکہ آپریشن سے پہلے اس عرصے میں صرف 915 گینگز کا خاتمہ کیا جاسکا فرق رہا 452 کا کراچی آپریشن کے دوران کراچی پولیس نے 175 دہشت گردوں کا صفایا کیا جبکہ اس سے پہلے صرف 9 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران مارے جانے والے بھتہ خوروں کی تعداد ہے 10 جبکہ پہلے صرف 2 بھتہ خور مارے گئے تھے۔ کراچی پولیس نے آپریشن کے دوران 596 ڈاکومارے گئے، جبکہ اس سے پہلے صرف 175 ڈاکومارے گئے تھے۔اس عرصے میں 456 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد اور 907دستی بم برآمد کیے جبکہ پہلے 161 دستی بم برآمد کیےگئے۔جبکہ اس دوران 46 ہزار 789 افراد کو گرفتار کیا جس میں سے 10ہزار 198 آج بھی جیلوں میں ہیں۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر میں یومیہ ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں واضح کمی کے ساتھ اغوا برائے تاوان، گاڑیوں کا چھینے جانا اور بنک ڈکیتیوں کا گراف زیرو پر آگیا ہے۔ ہزاروں چھاپہ مار کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران کراچی شہر سے 46 ہزار 789 افراد کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مزید خبریں :