پاکستان
17 فروری ، 2015

خضدار :شاہراہ پرمسافر بس الٹ گئی ،2 افراد جاں بحق ،20زخمی

خضدار :شاہراہ پرمسافر بس الٹ گئی ،2 افراد جاں بحق ،20زخمی

خضدار .........خضدار میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 2مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 20مسافر زخمی بھی ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :