17 فروری ، 2015
اسلام آباد........پاکستان میں اسکولوں کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن براؤن اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان معاہدہ طے پا گيا ۔ منصوبے کے تحت اسکولوں کے گرد دیوار بنےگی، میٹل ڈیٹکٹرزاورگارڈز تعینات ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن براؤن نے پاکستانی اسکولوں کے تحفظ کا منصوبہ پیش کردیا .معاہدے کے تحت اسکولوں میں ہنگامی مواصلاتی نظام کی تنصیب اور دیگر اقدامات ہوں گے-منصوبہ جنگ زدہ علاقوں کے اسکولوں کے تحفظ کیلیے بنایا گیا ہے۔