17 فروری ، 2015
لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور دھماکے کے بعدامن و امان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہےجس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کی جائےگئی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت امن وامان کاآج یہ دوسرا اجلاس ہے،اجلاس میں وزیرقانون پنجاب ،وزیر داخلہ پنجاب ،چیف سیکریٹری اور حساس اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ،وزیراعلیٰ کو دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد شہر کو ریڈ الرٹ کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا پولیس لائنز کے اطراف میں سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔