01 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون بنانے کی ہدایت کردی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کی جانب سے اسلام آباد میں جای کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزیر قانون فارو ق ایچ نائیک کواسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کی ہدایت ایک اجلاس میں دی۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے قانون میں تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ اجلاس میں وزیرقانون، وزیر آئی ٹی ،وزیراطلاعات ونشریا ت اور وزیر مذہبی امور بھی موجود تھے۔