19 فروری ، 2015
کرائسٹ چرچ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل نے کہا ہے کہ مینجمنٹ جس نمبر پر کہے گی میں اس نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے تیار ہوں،انہوں نے بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی شکست پر دکھ اور افسوس ہے تاہمابھی ورلڈ کپ میں مواقع موجود ہیں۔بھوتوں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک بھوتوں نے انہیںتنگ نہیں کیا۔