20 فروری ، 2015
ویلنگٹن ......ورلڈ کپ 2015ء میں گروپ اے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 124رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ میزبان نیوزی لینڈ کی نپی تلی بالنگ کے آگے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 33اعشاریہ 2اوورز میں 123رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ویلنگٹن میں جاری میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نا ہوا۔ انگلش اوپنر این بیل 8 رنز بنا کر ٹم ساوتھی کا شکار بنے۔ معین علی بھی زیادہ دیر کریز پر ٹک نہ سکے اور 20 رنز بنا کر آو ٹ ہوگئے ۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب گیری بیلنس 10 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔انگلش کپتان ایون مورگن 17 رنز ہی بنا سکے۔جیمز ٹیلر بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔انگلینڈ کی طرف سے جیو روٹ نے70گیندوں پر 46رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی مگر دوسرے اینڈ سے وکٹیں تیزی سے گرتی رہی ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی نے 9اوورز میں 33رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں جو کہ ان کے کیریئر کے بہترین بالنگ ہے۔ یاد رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کا تیسرا میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن مستحکم میں کامیاب ہوجائیگا۔