کھیل
20 فروری ، 2015

جیت کیلئے یونس اور آفریدی پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، کپتان ویسٹ انڈیز

جیت کیلئے یونس اور آفریدی پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، کپتان ویسٹ انڈیز

کرائسٹ چرچ......ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قابو کرنا ہے تو یونس خان اور شاہد آفریدی پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔گروپ اے کے اہم میچ کی دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچوں میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں،اس میچ کی جیت سے دونوں ہی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں نئی جان سے لوٹیں گی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل پریکٹس کی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہا کہ پاکستان سے جیت کیلئے یونس خان اور شاہد آفریدی کو جلد پویلین بھیجنا ہوگا۔

مزید خبریں :