20 فروری ، 2015
واشنگٹن ......... امریکی گلوکارہ ریحانہ نے زندگی کی 27 بہاریں دیکھ لی۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 20فروری 1988کو پیدا ہونے والی روبن ریحانہ فینٹی نے اپنا کیرئیر2004میں شروع کیا۔ اپنے کیرئیرکی ابتدا کی روداد بیان کرتے ہوئے ریحانہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کبھی ایسی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2004نیو یارک کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہوا اور ریحانہ اسکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے ملاقات کرائی۔ اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک کی شام میں اپنی آواز کا جادو جگادیا۔ ریحانہ کو پروڈکشن کمپنی نے البم کی آفر کی اس طرح ریحانہ راتوں رات یعنی نہایت ہی مختصر عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت میں امریکی صدر اوباما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کبھی ریحانہ نے برطانوی میوزک چا رٹ میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیاتو کبھی امریکن میوزک ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوراڈز اپنے نام کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔