20 فروری ، 2015
ممبئی .......... ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کی فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ائیر "سے بالی ووڈنگری میں قدم رکھنے والے ہیرو ورون دھون کی ایکشن سے بھرپورتھرلر فلم "بدلہ پور"کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے ہیں۔ سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے ولن کا روپ دھار لیتا ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ورون دھون ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ نواز الدین صدیقی، ہما قریشی، دویہ دتہ اور یامی گوتم بھی اہم کردار نبھاتی دکھائی دینگی۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 20فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔